پاکستان کو رواں سال ضرورت سے 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی قرضہ ملنےکا امکان

 

پاکستان کو رواں سال ضرورت سے 2 ارب 57 کروڑ ڈالر اضافی قرضہ ملنےکا امکان

پاکستان کو  اس سال ضرورت سے 2 ارب 57  کروڑ  ڈالر  اضافی بیرونی قرضہ ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو موجودہ مالی سال میں 30 ارب 75 کروڑ  ڈالر کی فنانسنگ درکار ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو کمرشل قرضےکی مد میں 16 ارب 61 کروڑ  ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر  اداروں سے 14 ارب 39 کروڑ ڈالر ملیں گے، 2 ارب 16 کروڑ  ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کےذمہ 12 ارب 83 کروڑ ڈالر کا قلیل مدتی قرضہ رول اوور ہونےکا امکان ہے۔

اس سال زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گے، موجودہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب 28 کروڑ ڈالر رہنےکا امکان ہے۔

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی