آئی فون کے آئی او ایس 10 اور 11 استعمال کرنے والے صارفین 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق آئی فون کے ماڈل 5 اور 5سی کے صارفین کو اپنا فون اپ گریڈ کرنا پڑے گا کیونکہ 24 اکتوبر کے بعد صرف آئی او ایس 12 کا استعمال کرنے والوں کا ہی واٹس ایپ چلے گا۔
واضح رہے کہ اس اپ گریڈیشن سے آئی فون صارفین کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا کیونکہ اس کے 89 فیصد صارفین آئی او ایس 15 استعمال کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ صرف 4 فیصد آئی فون صارفین ہی ایسے ہیں جو آئی او ایس 13 یا اس سے پہلے کا ورژن استعمال کررہے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں