پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ایک سیاستدان جیسا سلوک نہ کیا جائے کیونکہ وہ سیاستدان نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے لایا گیا اور فنڈنگ کی گئی، عمران خان کو قوم کو مشکل اور مایوسی میں ڈالنے کے لیے لانچ کیا گیا۔
مریم نوازنے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب مسلح افواج کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں